اسلام آباد:آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث 68 فیصد پاکستانی اپنی ملازمتوں سے فارغ ہوئے جبکہ بے روزگار ہونے کے باعث ان کے معاشی حالات مخدوش ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ سروے نے بتایا کہ ہر 5 میں سے 4 یعنی 84 فیصد پاکستانی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث وہ اپنی آمدنی کے اہم حصے سے محروم ہو گئے ہیں۔
گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق ہر 10 میں سے 7 یعنی 68 فیصد پاکستانیوں نے دعویٰ کیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا یا ملازمت چھوڑنا پڑی۔
آن لائن ویب سائٹ گیلپ سروے نے 17 ممالک سے یہی سوالات کیے جن کے جوابات سے پتہ چلا کہ ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں آمدنی میں اہم کمی اور ملازمت سے فارغ کیے جانے کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔
Over 4 in 5 (84%) Pakistanis claim to have lost a significant portion of income during the #coronavirus outbreak and 7 in 10 (68%) report losing their jobs, both highest among 17 countries (Gallup & Gilani Pakistan Weekly Coronavirus Perception Tracker)https://t.co/F5FvXJks67 pic.twitter.com/iFhyDLnMHO
— Gallup Pakistan (@GallupPak) April 30, 2020