کورونا وائرس: چین میں 1000 بستروں کا ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: چین میں 1000 بستروں کا ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کرے گا
کورونا وائرس: چین میں 1000 بستروں کا ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کرے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چین کے شہر ووہان میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے تیار کر لیا گیا، ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کردے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق ہوشنشن نامی ہسپتال کی بجلی کی وائرنگ مکمل کر لی گئی ہے جسے ووہان کے مرکز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں بیک وقت 1000 مریضوں کو داخل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ  ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث متاثر اور ہلاک ہونے والے افراد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہو گئی۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس صوبہ ہوبائی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ صوبہ ہوبائی میں مزید 1921 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 700 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ ہوبائی میں کورونا سے مزید 145افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہو گئی

Related Posts