اسلام آباد :شہر اقتدار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ،اسلام آباد انتظامیہ مریضوں کے کوائف اکٹھے کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔
اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے ،فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق کے وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔
انتظامیہ نے شہر اقتدار کی اہم عمارتوں میں دس قرنطینہ سینٹر قائم کردیئے ہیں آئندہ ہفتے 85 مزید مریضوں کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کا امکان بھی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کیلئے کردار ادا کریں۔ فردوس عاشق اعوان