کورونا کے خوف سے ایک اورایرانی جیل میں بغاوت ہوگئی، 80قیدی فرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خوف سے ایک اورایرانی جیل میں بغاوت ہوگئی، 80قیدی فرار
کورونا کے خوف سے ایک اورایرانی جیل میں بغاوت ہوگئی، 80قیدی فرار

تہران:سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ایک جیل سے درجنوں قیدیوں کے فرار کا منظر دکھایا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سقز شہر میں پیش آیا۔

کورونا وائرس کے خوف سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے بغاوت کا یہ چوتھا واقعہ سامنے آیاہے۔

مذکورہ خوف کی وجہ جیلوں میں کئی قیدیوں کا کورونا وائرس سے متاثر ہو کر وفات پانا ہے۔ مصدقہ معلومات ہیں کہ بغاوت کے دوران 80 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ فرار ہونے والے بعض قیدی شہریوں کی مرضی یا زبردستی ان کی گاڑیوں میں سوار ہو کر جیل سے دور چلے گئے۔

اس دوران قیدیوں کا دوسرا حصہ جیل کے اطراف تنگ گلیوں سے گزر کر مرکزی شاہ راہوں میں داخل ہو گیا۔

یہ لوگ شہر میں روپوش ہونے میں کامیاب رہے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تبریز، خرم آباد اور اولیگودارز کی جیلوں میں بھی اسی نوعیت کی بغاوت دیکھنے میں آئی۔

Related Posts