لاہور میں کورونا وائرس کی مریض خاتون ہسپتال سے فرار ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں کورونا وائرس کی مریض خاتون ہسپتال سے فرار ہو گئی
لاہور میں کورونا وائرس کی مریض خاتون ہسپتال سے فرار ہو گئی

لاہور میں کورونا وائرس کی مریض خاتون دورانِ علاج ہسپتال سے فرار ہو گئی ہے جس کی تفصیلات ہسپتال انتظامیہ پولیس کو دے رہی ہے۔

جناح ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق فرار ہونے والی مریضہ کی عمر 24 سال تھی جو ہائی ڈپینڈینسی یونٹ میں زیرِ علاج رہنے کے باوجود علاج ختم ہونے سے قبل کہیں چلی گئی ہے۔

ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق 24 سالہ مریضہ نے ہسپتال سے رخصت ہوتے وقت انتظامیہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جارہی ہے تاکہ مریضہ کو واپس لایا جاسکے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 11 سو کے قریب کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ اب تک وباء کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

حکام کے مطابق 24 سالہ مریضہ کا ہسپتال  سے بغیر بتائے فرار ہونا کوئی غیر اہم واقعہ نہیں۔ اگر یہ مریضہ عام افراد کے ساتھ میل جول رکھے تو اس سے مزید لوگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts