کورونا وائرس سے سندھ میں 500 سے زائد نئے کیسز، مجموعی تعداد1566ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jhelum resident killed by Corona virus

کراچی:دنیا بھر کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے اور یہاں تعداد 1550 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ KPمیں ایک اور سندھ میں 2 اموات بھی ہوگئی ہیں اور مزید 33 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت کی میڈیا کوآر ڈینیٹر میران یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں سامنے آنے والے 33 نئے کیسز مقامی ہیں جبکہ پورے صوبے کے 502 میں سے مقامی سطح پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 177سامنے آئی ہے۔

جب کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اب تک ملک میں نا صرف 1566 کیس رپورٹ ہوئے بلکہ 15 افراد اس وائرس کا شکار ہوکراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جبکہ دیکھا جائے توپہلا کیس سندھ میں سامنے آنے کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ تھی تاہم گزشتہ 2 روز میں پنجاب میں تیزی سے بڑھنے والے کیسز کے بعد اب وہاں سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔

کورونا کے پاکستان میں کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی مختلف صوبوں کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئے‘ اور لاک ڈاؤن لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا۔

تمام تر کوششوں کے باوجود بھی ابھی تک نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور وائرس کا شکار لوگوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

Related Posts