پوری قوم کو ایک مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے‘ شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری قوم کو ایک مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے‘ شہباز شریف
پوری قوم کو ایک مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے‘ شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلا ف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو قومی حکمت عملی تجویز پیش کی ہے جس پر عمل کرکے موجودہ صورتحال کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے، بلاشبہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو ایک مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے۔

قوموں پر مشکلات اور چیلنج آنا کوئی انوکھی بات نہیں،اللہ تعالی کی مدد، درست حکمت عملی، بروقت فیصلوں اور جراتمندانہ اقدامات سے چیلنج پر قابو پایا جاتا ہے۔

ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی زیرصدارت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وفاق کی خصوصی توجہ درکار ہے،وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کردیا،پہلے ہی پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ چکی ہے۔

اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کی مدد پر آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،چین کی جانب سے وینٹیلیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر سامان کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے۔

ہم نے حکومت کو قومی حکمت عملی تجویز کی ہے، اس پر عمل کرکے صورتحال کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے،ہم نے عوامی سطح پر بھی حکمت عملی وضع کی ہے،پارٹی کو غریب، نادار، کمزور افراد اور خاندانوں کی مدد کے لئے ذمہ داری سونپی ہے،رضاکارانہ جذبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مخیر حضرات بھی اس قومی خدمت کے عمل میں شریک ہوں،مصیبت کی اس گھڑی میں کمزور بھائیوں، بہنوں کا ساتھ دینا ہے، ان کی مدد یقینی بنانا ہے،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم اس مشکل مرحلے سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں سینکڑوں مشتبہ کیسز کی ٹیسٹنگ کے لئے وفاق مدد نہیں کررہا،بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے،وفاقی حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، فی الفور صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مدد کرے۔

Related Posts