کراچی:ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1427 تک پہنچ چکی ہے‘ جب کہ وائرس سے اب تک 12 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1427 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے 469، پنجاب میں 557، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 25 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے‘ جبکہ حکومت کی جانب سے اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔