کورونا وباء سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،امریکی صدر
کورونا وباء سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید ابتری کا شکار ہوں گے۔ امریکا میں اس خطرناک بیماری سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار اور بیماروں کی تعداد 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بغیر ماسک لگائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اورکہا کہ وہ خود بھی ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تسلیم کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی اصل تعداد رپورٹ کیے گئے کیسز سے کم سے کم تیرہ گنا زیادہ ہے۔

نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔پچاس روز بعد ملک میں پھر سے روزانہ ایک ہزار افراد کی اموات بھی ہونے لگی ہیں۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق صرف کیلی فورنیا میں بیماروں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔امریکی حکام نے یہ بھی الزام لگایا کہ دو مشتبہ ہیکرز نے امریکا میں تیار کی جانیوالی ویکسین کا ڈیٹا چین کے لیے چرانے کی کوشش کی ہے۔

Related Posts