بھارت میں کورونا کے وار، ایک دن میں 25 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا کے وار، ایک دن میں 25 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے
بھارت میں کورونا کے وار، ایک دن میں 25 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وباء کے وار تاحال جاری ہیں، ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے مگر پھر بھی ایک دن میں پچیس ہزار نئے کیسز سامنے آگئے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے تقریبا پچیس ہزار نئے کیسز رجسٹر کیے گئے۔

جبکہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل چھٹا دن ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں نئے کورونا کیسز کی روزانہ تعداد بیس ہزار سے زائد ہی رہی ہے۔ اس میں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

جن علاقوں میں کورونا کے کیسز زیادہ سامنے آئے ہیں وہاں پہلے سے عائد پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے، بھارت میں یہ وبا اب تک گیارہ اعشاریہ چار ملین سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے۔ وہاں اب تک اس مرض کے ہاتھوں تقریبا ایک لاکھ انسٹھ ہزار افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

Related Posts