پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 6 لاکھ 9 ہزار 964 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 595 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 895افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 95لاکھ 65ہزار 66ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 136افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73ہزار 14ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار355 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 61ہزار582افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 88ہزار225 جبکہ خیبر پختونخوا میں 76ہزار 379افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار233، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961،اسلام آباد میں 48ہزار 495جبکہ آزاد کشمیر میں 11ہزار 89افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 812افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں  526، آزاد کشمیر میں 322جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے لاک ڈاؤن اور کاروبار پر پابندیاں، ملکی معیشت کا کیا ہوگا؟

Related Posts