کورونا نے مزید 32 افراد کی زندگیاں چھین لیں، ملک میں 1541 نئے کیس درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 32 lives in pakistan

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، موذی وباء نے مزید 32 افراد کی زندگیاں چھین لیں، ملک میں 1541 نئے کیس بھی درج ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں کےدوران کوروناسے32 افرادانتقال کرگئے جبکہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 1541 کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد5لاکھ77ہزار482ہوگئی ۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناکے41ہزار849ٹیسٹ کیےگئے، نئے کیسز درج ہونے کے بعد ملک میں کوروناکےایکٹیو کیسز کی تعداد 22ہزار285ہوگئی جبکہ ملک میں کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد12ہزار804ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس اپنے مریضوں پر صحت یابی کے بعد بار بار حملے کرتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔دوسری جانب پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Related Posts