اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 82 زندگیاں چھین کر 3480 شہریوں کو نیا شکار بنالیا۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 181 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3480 کیسز مثبت آئے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 5اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا شکار 82 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔
Statistics 11 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 63,181
Positive Cases: 3480
Positivity % : 5.50%
Deaths : 82
Patients on Critical Care: 5373— NCOC (@OfficialNcoc) September 11, 2021
واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورنگی کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن2ہفتے کیلئے 23ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کے بعد کورنگی کے مخصوص علاقے اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا، اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ دوہفتوں کے لیے 23ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔
کورنگی کے علاقے یوسی دس اور ماڈل کالونی یو سی ایک میں کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی سی کورنگی نے بتایا کہ دو یوسیز میں 13 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاک ڈائون نافذکیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 41لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ 22ہزار ہلاک