کراچی میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، ضلع شرقی کی حالت سب سے زیادہ خراب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona began to grow rapidly in Karachi

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 591 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11738نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1382نئے کیسز سامنے آئے ہیں یعنی تشخیص کی شرح 11.8 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2858ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1917813نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 166033کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید591مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 146957 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت16218 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 15535گھروں میں ،12 آئیسولیشن سینٹرز میں اور671 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 619مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے74مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1382 نئے کیسز میں سے1091 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 503، ضلع جنوبی 257، ضلع وسطی134، ضلع ملیر86، ضلع کورنگی82 اور ضلع غربی سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومتی دعوئے جھوٹے نکلے، کراچی میں ہزاروں کورونا بیڈ خالی ہونیکا انکشاف

اسی طرح حیدرآباد70، سجاول 49، دادو21، ٹھٹھہ18 ،نوشہروفیروز اور گھوٹکی12۔12،عمرکوٹ اور جامشورو11۔11 ، ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص10۔10، شہید بینظیرآباد6، لاڑکانہ3، مٹیاری اور تھرپارکر2۔2 ،بدین، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر اور ٹنڈومحمد خان میں سے1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ خود کو اور اپنی فیملی کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔

Related Posts