خاران: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سابق چیف جسٹس کے ہاں پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید سابق چیف جسٹس کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے گھر خاران پہنچے اور سابق چیف جسٹس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔
انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔قادر پٹیل
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی بہادر اور نڈر انسان تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے شہید سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ کور کمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے قاتل دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو 2 روز قبل ان کے آبائی شہر خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جو دہشت گردی کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی پلولیس نذیر احمد کرد کا کہنا تھا کہ حملے میں شدید زخمی سابق چیف جسٹس کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔