کراچی، پاکستان اسٹیل مل میں چوری، 2ملزمان گرفتار، ہزاروں کلوگرام تانبے کی تاریں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل مل کی5ارب سے زائد مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ
اسٹیل مل کی5ارب سے زائد مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ

کراچی: پاکستان اسٹیل مل میں چوری کی واردات ہوئی جس پر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ہزاروں کلوگرام تانبے کی تاریں برآمد کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث سیکیورٹی اسٹاف گرفتار ہوا ہے۔ بن قاسم پولیس نے واردات کے بعد فرار ہونے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان سے اسٹیل مل انتظامیہ کی گاڑی میں لوڈ کی گئی ہزاروں کلوگرام تانبے کی تاریں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے چوری کی واردات میں استعمال کی گئی سیکیورٹی کی گاڑی تحویل میں لے لی۔

گرفتار ملزمان نے آسانی کیلئے چوری کی وارداتوں کے دوران سیکیورٹی کی گاڑی استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوچکا ہے۔

مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان علم خان اور ارشاد علی کی نشاندہی پر چوری کا مال خریدنے والے کباڑئیے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے چوری کی دیگر وارداتوں پر پوچھ گچھ جاری ہے۔ تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل مل میں سامان کی لوٹ مار  اورکراچی کے علاقے ڈیفنس میں فورسز کے اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان 3 ماہ قبل 21اپریل کے روز اسٹیل مل میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔سکیورٹی پر مامور ڈی ایس ایف اہلکار کے روکنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ایک آرمی کے جوان کو زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسٹیل مل میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے 4ملزمان گرفتار

Related Posts