امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی کامیابی ہے ،وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US-Taliban peace opens new avenues of development in region — FM Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل پر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدےپاکستان کی موجودگی میں دستخط ہوں گے، پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگےبڑھانا ممکن نہیں تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ افغان طالبان اور امریکا ایک میز پر بیٹھیں گے، افغانستان میں امن طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہوگا اور اب ہماری بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق افغانستان میں ایک ہلاکت کے بعدجب امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات معطل کر دیےتھے تو ہماری کوشش تھی کہ مذاکرات جلد دوبارہ بحال ہوں، پاکستان نے 2 مغویوں کو چھڑانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا، اس قدر رخنہ اندازی اور سبو تاژ کرنے والوں کی موجودگی میں پاکستان، افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ آج دونوں فریق کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تفصیلات طے کرلی ہیں اور ہم ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ 29 فروری کو اس معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکا سمیت پوری دنیا ہمارے کردار کو سراہ رہی ہے،سارے معاملات جو اب منظر عام پر آ رہے ہیں ان پر ہماری تفصیلی مشاورت بھی ہوئی اور ہم نے ایک روڈ میپ طے کیا تھا۔

وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ پاکستان نے ایک بڑی ذمہ داری قبول کی اور نبھائی لیکن ساری ذمہ داری ہم نہیں اٹھا سکتے، اب افغانستان کے لوگوں اور قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسے اسے آگے لے کر چلیں گے۔

Related Posts