کیا سکھر میں بارش کا 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؟میئر اور محکمہ موسمیات کے بیانات پر تنازع

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Controversies over rainfall in Sukkur

سکھر کے میئر ارسلان شیخ کی جانب سے 300 ملی میٹر بارش برسنے کا دعویٰ ، گزشتہ روز ہونے والی بارش بہت زیادہ تھی لیکن 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا دعویٰ غلط ہے ، محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے میئر سکھر کے دعوے کی تردید کردی ۔

میٹرولوجسٹ انجم نذیر کا مزید کہنا تھا کہ 2002 سے 2003 کے دوران سندھ کے ہر تعلقہ میں رینج گیجز کی تنصیب ہوئی، ہر تعلقہ انچارج کو ہر ماہ محکمہ موسمیات کو رپورٹ کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا تھا لیکن ریونیو آفیسرز کے مسلسل ٹرانسفر کی وجہ سے رینج گیجز کا ریکارڈ صحیح طورپرمرتب نہیں کیاجاسکا۔

رین گیجز پر ریکارڈ بارش متعلقہ تعلقہ کی تو ہوسکتی ہے پورے سکھر کی نہیں، نئے آنے والے ریونیو آفیسرز کی تربیت نہ ہونے کے باعث انہیں رین گیج کا استعمال نہیں آتا۔

انجم نذیر کا کہا ہے کہ رین گیجز کامرتب کردہ ریکارڈ عالمی معیار کے مطابق تسلیم نہیں کیا جاتا، بین الاقوامی معیار کے مطابق صرف آبزرویٹری کا ریکارڈ مستند ہوتا ہے۔

سکھر آبزرویٹری 1997 میں قائم کی گئی،کسی بھی آبزرویٹری کا 30 سال کا ریکارڈ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، سکھر آبزرویٹری کو قائم ہوئے صرف 27 سال ہوئے ہیں، محکمہ موسمیات عالمی موسمیاتی ادارے کے معیار کے مطابق بارش کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے۔

Related Posts