کے پی او آفس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے پی او آفس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، آئی جی سندھ
کے پی او آفس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، آئی جی سندھ

کراچی: دہشت گردوں کی جانب سے کراچی شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے کے پی او آفس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جبکہ اب تک واقعے میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ جبکہ حملے کے 6زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، رینجرز کے دستوں نے حملہ آوروں کو روکنے کے لیے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

حملہ کے وقت پانچ منزلہ عمارت کے اندر متعدد پولیس اہلکار موجود تھے۔

پولیس نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، دستی بموں سے حملہ

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے اندر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Related Posts