فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا۔فواد چوہدری کا حامد میر کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔فواد چوہدری کی نواز شریف پر تنقید
کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔فواد چوہدری کی نواز شریف پر تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیوز ٹی وی اینکر اور صحافی حامد میر کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی حامد میر نے کہا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہوکر ایک سیاسی پارٹی بن جائیں۔

صحافی حامد میر نے کہا کہ نئی پارٹی کا صدر عمران خان کو بنایا جائے، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول بھٹو زرداری کو جنرل سیکریٹری بنا دیا جائے جس کا فواد چوہدری نے انہیں جواب دیا۔ 

حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکی ہیں۔

ٹی وی اینکر حامد میر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کی مخالفت آپ کو سیاسی لیڈر نہیں بناتی، فوج کے بغیر آپ فسادات کا شکار ہوجائیں گے۔

مشرقِ وسطیٰ کی مثال دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر درست فیصلہ کیا۔ اداروں میں توازن ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حامد میر کو جواب دیتے ہوئے  کہا کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں، دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا  تباہ کن ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، ان میں مسائل پر بات ہوتی رہتی ہے۔

فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ  سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے مفاد بھی ہوتے ہیں اوریہ ایسی کوئی انہونی بات نہیں۔آج حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گی اورچیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ فواد چوہدری

Related Posts