قیمتی اراضی پر قبضہ ،کے پی ٹی کی درخواست پر سندھ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Contempt of court notice issued to Sindh government on KPT's request

کراچی :کلفٹن میں شجرکاری مہم کے نام پر قیمتی اراضی پر قبضہ کیخلاف کے پی ٹی کی درخواست پر سندھ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو گیا۔

درخواست میں چیف سیکریٹری ، بورڈ آف ریونیو، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔کے پی ٹی نے عدالت میں آئینی پٹیشن دائر کی تھی کے کلفٹن میں شجرکاری مہم کے نام پر کے پی ٹی کی قیمتی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

پٹیشن میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ،بورڈ آف ریونیو،اور کمشنر کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مزکورہ اراضی کا نوٹیفکیشن 1875 ، 1940اور 1991 ہوا تھا۔تاہم کے ایم سی نے مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے مزکورہ اراضی پر ایک رہائشی منصوبے کے حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی تھی۔

2014 میں ایک سمری سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی، اس کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2014 میں کیس کیا گیا تھا ، سپریم کورٹ کے 16 دسمبر 2014 کے احکامات کے بعد ایک نوٹس بھی 29 جنوری 2015 کو کے پی ٹی کی جانب سے دیا گیا تھا۔

کے پی ٹی کے موقف میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ذریعہ پرایویٹ لوگ کلفٹن کی مزکورہ 350ایکڑ ارضی پرقبضہ کر رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کو کے پی ٹی کے موقف کی حمایت کرنا چاہیے  مگر اس کے برعکس اس اراضی پر ایک پرایویٹ لوگ سندھ حکومت کی حمایت سے شجر کاری مہم میں درخت لگا رہے ہیں۔

Related Posts