لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف قرض، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے آزاد پاکستان بنائیں گے۔نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا ویژن دیں گے۔
ن لیگ اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے ہر وعدہ پورا کیا، قومی سطح پر اقلیتوں کی آواز کو طاقتور اور توانا بنا کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے،نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہے ہیں۔
تحریک پاکستان میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، غیر مسلم پاکستانی مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر روشن پاکستان کی تعمیر کے عہد کا اعادہ کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آ گئی، وہاں سے ہمیشہ دعاؤں کے پیغامات آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:لاہور، عوام کی شہباز شریف کی گاڑی روک کر گالیاں دینے کی ویڈیوز وائرل
سینئر رہنما ن لیگ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دن واپس آرہے ہیں، نوازشریف آئین کے مطابق غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا دیں گے۔