پاکستان کی سڑکوں پر پہلی بار عالمی معیار کی بائیکر لینز کی تعمیر شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک اور انقلابی قدم کے تحت سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ الگ راستہ مختص کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کیے گئے حکومت پنجاب کے اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی، بتایا گیا ہے کہ مرحلہ وار صوبائی دار الحکومت لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔

شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت بڑھ گئی

پہلے مرحلے میں لاہور کے فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts