سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 6 سے 10 جنوری تک زیر سماعت آنے والے مقدمات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
7 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے، بینچ 7 جنوری 2025 کو فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے۔
اسی دن تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف درخواست کی سماعت بھی ہوگی۔
8 جنوری کو لاپتہ افراد کے مقدمے کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔9 جنوری کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے حمزہ شہباز کی ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوگی۔
10 جنوری کو ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے اختیارات کے خلاف مقدمے اور طلبہ تنظیموں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔یہ اہم مقدمات آئینی معاملات پر عدالت کے فیصلوں کے حوالے سے عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔