انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر بم کے ذریعے قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے صدر کی جان لینے کی کوشش کی جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنائی گئی۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر پر صوبہ سیرت کے دورے کے موقعے پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، سازشی عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
امریکا ترکی صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن
پاک ترکی تجارت بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی
ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔ ملک دشمن عناصر بم حملے کے ذریعے صدر کی جان لینے کے درپے تھے، تاہم منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نصب شدہ بم ناکارہ بنا دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہو گئے۔
گزشتہ ماہ کے دوران امریکا اور ترکی کے مابین تعلقات کی کشیدگی اور تناؤ کے بادل چھٹنے لگے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان نے اٹلی میں عالمی کانفرنس کا فائدہ اٹھایا اور سائیڈ لائن پر امریکی ہم منصب سے تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا۔