پاکستانیوں کیلئے سڑک اور بحری جہاز کے ذریعے حج سروس پر غور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت سڑک اور فیری سروسز کے ذریعے حج کی سفری سہولت فراہمی پر غور کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن کے ایک کنونشن کے موقع پر سینیٹر طلحہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان عازمین حج کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرے گا اور 2024ء میں سالانہ حج کے اخراجات میں کمی کے لیے کوششیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف قرار داد، عرب و مسلم دنیا کا خیر مقدم

ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی مرتبہ وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو 4.5 بلین روپے (16.6 ملین ڈالر) واپس کیے اور دو بلین (7.3 ملین ڈالر) کی ایک اور رقم واپس کرنے کا عمل جاری ہے۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندہ نے طلحہ محمود کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک اور فیری سروس کی تجویز حکومت کے زیرِ غور ہے۔

اس سال کا حج گذشتہ ماہ کے آخری ایام میں ادا کیا گیا جس کے لیے تقریباً دو ملین حجاج سعودی عرب میں جمع ہوئے۔

سعودی عرب نے اس سال پاکستان کے لیے کووڈ-19 کی وبا سے پہلے والا 179,210 حجاج کا کوٹہ دوبارہ بحال کر دیا اور جنوری میں 65 سال کی عمر کی بالائی حد کو ختم کر دیا۔ تقریباً 80,000 عازمین حج نے حکومتی سکیم کے تحت فریضۂ حج ادا کیا، جبکہ باقی افراد کو پرائیویٹ حج آپریٹرز نے سہولت فراہم کی۔

Related Posts