قدامت پسند امریکی حکام کے کورونا وائرس کو وہان وائرس قرار دینے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قدامت پسند امریکی حکام کے کورونا وائرس کو وہان وائرس قرار دینے کا انکشاف
قدامت پسند امریکی حکام کے کورونا وائرس کو وہان وائرس قرار دینے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا وائرس بھی امریکا اور چین کی تجارتی و سیاسی محاذ آرائی روکنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ قدامت پسند امریکی حکام کورونا وائرس کو وہان وائرس قرار دینے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ کچھ قدامت پرست جن میں مائیک پومپیو، ٹام کاٹن اور نمائندہ پاؤل گوسر شامل ہیں، کورونا وائرس کو وہان وائرس کہتے ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی قدامت پرست حکام کے اِس اقدام پر خود امریکی نقاد انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ یہ بات محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام کی سفارشات کے خلاف ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام بشمول مائیک پومپیو، ٹام کاٹن  اور پاؤل گوسر سمیت کورونا وائرس کو وہان وائرس قرار دینے والے تمام افراد کو متعصب اور آدم بیزار قرار دیا۔ 

چین کے صوبے ہوبائی میں واقع شہر ہوبائی سے پھیلنے والے وائرس کو کووِڈ 19 یا کورونا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ اِس وائرس کو وہان وائرس کہنا چینی شہر وہان کو بدنام کرنے کی سازش بھی قرار دی جاسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہو گئی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں (پیر اور منگل) کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts