کرپٹو، ایتھریم سافٹ وئیر کمپنی نے 100 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو والٹ میٹا ماسک بنانے والی ایتھریم سافٹ وئیر کمپنی کنسینسز نے اپنے 100 یا اس سے بھی زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہورومعروف کرپٹو اور اسٹاکس سافٹ وئیر بائنانس نے 100 ملازمین فارغ کیے جانے کی تصدیق کردی۔ بائنانس کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ معروف کمپنی کنسینسز کے 100 سے زائد ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم

امریکی شہر نیو یارک سٹی میں قائم کنسینسز کے ایتھیرم اسٹوڈیو اور ہیڈ کوارٹر میں کم و بیش 900 ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

کرپٹو کرنسی سے کمائی کرنے والوں کیلئے رواں ہفتہ پہلے ہی مندی پر مبنی رہا جس میں امریکی ایکسچینج کوائن بیس نے گزشتہ روز اپنے 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا جو کم و بیش 950 افراد بنتے ہیں۔

منگل کے روز کوئن ڈیسک کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی پوری انڈسٹری میں عالمی کساد بازاری کے پیشِ نظر گزشتہ برس اپریل سے لے کر اب تک کم و بیش 27 ہزار افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور مزید بے روزگاری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Related Posts