پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور بابر اعظم کے مابین ٹاس ہوا جو کیوی ٹیم نے جیتا۔ کین ولیمسن نے پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں کیوی ٹیم کو 6 وکٹس سے شکست دے دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پہنچی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے جس سے دونوں ممالک کے مابین سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔ ون ڈے کے پہلے میچ میں فتح پاکستان نے اپنے نام کی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق، حارث رؤوف، حارث سہیل، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی قیادت کپتان کین ولیمسن کریں گے۔