سندھ کے باشعور لوگ جانتے ہیں کے پانی قلت کون کروارہا ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

تلہار: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ خاص طور بدین ضلع کا پانی جان بوجھ کر بند کیا گیا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے سندھ کے حصے کا پانی پورا دیا جارہا ہے۔

تلہار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت میں بیٹھے بااثر وڈیرے پانی اپنی زمینوں کو پہنچارہے ہیں غریب کسان کا پانی جان بوجھ کر بند کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے پانی پر خود ڈاکا ڈال کر وفاقی حکومت کے خلاف پانی چوری کا احتجاج کروا رہی ہے۔ سندھ کے باشعور لوگ جانتے ہیں کے پانی قلت کون کروارہا ہے۔

اب پیپلز پارٹی کا ٹوپی ڈرامہ چلنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ بدین کی عوام پانی کی قلت پر سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ بدین میں وفاق کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

10جون کو پانی کی قلت پر ہونے والے احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن شرکت کرے گا۔پانی کی قلت پر وفاق کو بدین کے لوگوں کا احساس ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts