وزیر اعظم کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پرچینی صدر کے پیغام کا شکریہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پرچینی صدر کے پیغام کا شکریہ
وزیر اعظم کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پرچینی صدر کے پیغام کا شکریہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رواں برس پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چینی صدر کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم ماحولیات کے موقع پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے تعاون کی پیش کش کے ساتھ آب و ہوا میں تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لئے چینی قیادت کی تعریف کی۔

جبکہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے کئے گئے متعدد اہم اقدامات کو سرا ہا ہے۔

پاکستان کی میز بانی میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی تقریب میں اپنی آن لائن تقاریر اور ویڈیو پیغامات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم کی کوششوں اور عزم کو قابل قدر قرار دیا۔

جن پر عمل در آمد کے ذریعے عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر کامیابی سے قابو پا یا جا سکتا ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین قدرتی ماحول کی بحالی کے بارے میں پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپورحامی ہے اور وہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کے تحت پاکستا ن سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

ماحولیاتی نظام کی بحالی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عشرے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ پاکستا ن کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبے اور پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم کی طرف سے ملک میں دس ارب پودے لگانے کے بڑے منصوبے کے اجراء کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ یہ شجر کاری کی ایک بہت بڑی مہم ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر INGER ANDRESONنے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو ماحولیاتی مسئلے سے نمٹنے کی راہ دکھائی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں دس ارب درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں اب تک ایک ارب درخت لگا ئے جا چکے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے صدر BORGE BRENDEنے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ماحولیاتی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے دنیا پر ظاہر کر دیا ہے کہ ذرائع معاش،اقتصادی ترقی اور قدرتی ماحول کی بحالی کے مقاصدکا بیک وقت حصول ممکن ہے۔

عالمی یوم ماحولیات:

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان کی میز بانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک سے کہا کہ وہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو عالمی حدت سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے فنڈز فراہم کریں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہایت معمولی ہے،قدرتی ماحول میں کاربن اور زہریلی گیسوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کے ذمہ دار امیر اور ترقی یافتہ ممالک ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو وافر فنڈز فراہم کریں۔

وزیر اعظم نے ترقی یافتہ ملکوں کو مسلسل اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے اور ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ممالک کی مدد کرنے پر اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔

Related Posts