ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملا،رمیز راجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملا،رمیز راجہ
ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملا،رمیز راجہ

اسلام آباد: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا ایک ہدف تھا، میچ نہیں ہارنا، ایسے میچز آپ کے کردار کا، آپ کے اعصاب، آپ کی ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو دو دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ رضوان نے ٹیل کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی، امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کی کارکردگی سے پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

رمیز راجہ نے کہا کہ آپ کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، آنکھ اوجھل نہیں کرسکتے، آسٹریلیا نے دباؤ رکھا اور آخری وقت تک ہار نہیں مانی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی نظریں اس میچ پر جم گئی تھیں جبکہ بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور عبداللہ شفیق کی شکل میں ہمیں ایک اچھا اسٹار ملا، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

Related Posts