منکی پاکس کے دنیا بھر میں 700 سے زائد متاثرین کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

دنیا بھر میں منکی پاکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک  دنیا بھر میں منکی پاکس کے 700 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

امریکی ادارے سی ڈی سی کے مطابق اب تک امریکہ میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 ہو گئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک یہ وبا جان لیوا ثابت نہیں ہوئی، جو بھی لوگ منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں وہ تمام کے تمام صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں سونا آپ کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے؟

  ماہرین نے منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک کے اندر پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں رجسٹرڈ مریضوں میں سے صرف 14  نے بیرون ملک کا سفر کیا۔ دیگر مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ وائرس صرف افریقی ممالک میں نظر آتا تھا۔ پہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا میں بھی پھیل رہاہے۔

ماہرین نے کہا کہ منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے۔ اور جانوروں سے ہی انسانوں میں منتقل ہوتا ہے تاہم متاثر شخص کے  قریب رہنے والے افراد میں بھی وائرس منتقل ہونے کا امکان ہے۔

منکی پاکس کا شکار ہونے والے افراد میں بخار، سردی لگنا، تھکن اور جسم دردر کی شکایات نمایاں ہوتی ہیں۔ وائرس سے زیادہ متاثر ہونےوالے افراد  کو شدید خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے  نکلنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

منکی پاکس وائرس کے علاج کے لیےفی الحال دو ویکسین  استعمال کی جا رہی ہیں۔ جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

Related Posts