کراچی:ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت تیسر ٹائون اسکیم 45 کے الاٹیز کو کنفرمیشن لیٹرز کا اجرا 18 نومبر سے شروع ہوجائے گا، تصدیقی خطوط الاٹیز کو ان کے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے۔
ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سہیل نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ادارہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار کنفرمیشن لیٹرز جاری کرے گا، تصدیقی خطوط کی تقسیم دسمبر کے وسط میں مکمل ہوگی، جس کے بعد شیڈول کے مطابق ادائیگی کا آغاز ہوگا۔
ایم ڈی اے حکام نے 20 ہزار الاٹیز کی سہولت کیلئے تصدیقی خطوط ملنے کے بعد کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔ جس کے مطابق کنفرمیشن لیٹر ملنے کے بعد الاٹیز اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ سندھ بھر میں سلک بینک کی کسی بھی برانچ میں جا کر پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے کنفرمیشن فیس جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد بینک انہیں ایم ڈی اے کی خصوصی رسید فراہم کرے گا۔
کنفرمیشن فیس پلاٹوں کے رقبے کے لحاظ سے مختلف ہیں۔کنفرمیشن فیس اور ادائیگی کا شیڈول برائے 80گز پلاٹ کے حوالے بتایاکہ الاٹیز اپنے فارمز کے ساتھ 9 ہزار روپے پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔کنفرمیشن لیٹر ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 10 ہزار روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ پلاٹس کی ایلوکیشن کے وقت الاٹیز کو 2 ماہ کے اندر 12 ہزار 200 روپے ادا کرنے ہوں گے۔80 گز کے پلاٹس کی ماہانہ اقساط 5 ہزار روپے مقرر ہیں، جس کے تحت الاٹیز 36 ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم ادا کریں گے۔
مذکورہ رقبے کے پلاٹس کی کل لاگت 2 لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہے، یوٹیلٹی چارجز اس کے علاوہ ہیں۔کنفرمیشن فیس اور ادائیگی کا شیڈول برائے 120 گز پلاٹ کے حوالے بتایاکہ الاٹیز اپنے فارمز کے ساتھ 15 ہزار روپے پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔کنفرمیشن لیٹر ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 35 ہزار 800 روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔پلاٹس کی ایلوکیشن کے وقت الاٹیز کو 2 ماہ کے اندر 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ان پلاٹس کی ماہانہ اقساط 6 ہزار روپے مقرر ہیں، جس کے تحت الاٹیز 36 ماہ میں 2 لاکھ 16 ہزار روپے کی رقم ادا کریں گے۔مذکورہ رقبے کے پلاٹس کی کل لاگت 3 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہے، یوٹیلٹی چارجز اس کے علاوہ ہیں۔کنفرمیشن فیس اور ادائیگی کا شیڈول برائے 240 گز پلاٹ کے حوالے بتایاکہ الاٹیز اپنے فارمز کے ساتھ 30 ہزار روپے پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔الاٹیز کو کنفرمیشن لیٹر ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 85 ہزار 600 روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔
پلاٹس کی ایلوکیشن کے وقت الاٹیز کو 2 ماہ کے اندر 86 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ان پلاٹس کی ماہانہ اقساط 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس کے تحت الاٹیز 36 ماہ میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم ادا کریں گے۔مذکورہ رقبے کے پلاٹس کی کل لاگت 9 لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہے، یوٹیلٹی چارجز اس کے علاوہ ہیں۔کنفرمیشن فیس اور ادائیگی کا شیڈول برائے 400 گز پلاٹ کے حوالے بتایاکہ الاٹیز اپنے فارمز کے ساتھ 50 ہزار روپے پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔
کنفرمیشن لیٹر ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر ایک لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔پلاٹس کی ایلوکیشن کے وقت الاٹیز کو 2 ماہ کے اندر ایک لاکھ 91 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ان پلاٹس کی ماہانہ اقساط 40 ہزار روپے مقرر ہیں، جس کے تحت الاٹیز 36 ماہ میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سرمایہ کاری اسکیمیں، قرضوں کا اجرا ، مالیاتی کمپنیاں پیشگی اجازت لینے کی پابند