پاکستان ویمنز کے اسکلز کیمپ کے تیسرے دن پریکٹس میچ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ویمنز کے اسکلز کیمپ کے تیسرے دن پریکٹس میچ کا انعقاد
پاکستان ویمنز کے اسکلز کیمپ کے تیسرے دن پریکٹس میچ کا انعقاد

کراچی: پاکستان ویمنز کے اسکلز کیمپ کے تیسرے دن پریکٹس میچ کا انعقاد کیا گا، تمام کھلاڑیوں نے آج 30 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔

پریکٹس میچ اوول گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں ایک ٹیم کی قیادت ندا ڈار نے کی اور دوسری ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا نے کی۔

فاطمہ ثنا الیون پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.5 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ منیبہ علی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

ندا ڈار الیون کی جانب سے عمیمہ سہیل نے تین وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں ندا ڈار الیون نے ٹارگٹ 27 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ خدیجہ چشتی نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا

پانچ روزہ اسکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ 17 جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہے گا۔

Related Posts