پشاور مسجد میں دھماکہ، وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور مسجد میں دھماکہ، وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی مذمت
پشاور مسجد میں دھماکہ، وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی مذمت

وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والےخودکش دھماکے میں اب تک 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوچکا ہے۔

پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ دو ملزمان نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر فائرنگ بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ا ن کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور مسجد میں دھماکہ،غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ شیخ رشید

مزید برآں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور میں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Related Posts