چھوٹے تاجروں کی مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، ناصر حیات مگوں 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Consultation-less mini-budget is an unpopular decision of the government: President FPCCI

کراچی :چیئرمین عتیق میر کی سربراہی میں آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور میاں ناصر حیات مگوں نومنتخب صدر ایف پی سی سی آئی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے ٹیکسوں کے مسائل، لاک ڈاؤن کی صورتحال، انسداد تجاوزات مہم،حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی ،شہری سیلاب کے دوران ہنگامی صورتحال اور آگ لگنےکے واقعات کے حوالے سے اپنے تحفظات بیان کیے۔

میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بدقسمتی سےاس میگا پولیٹن شہر میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں، گھریلو صنعتوں اور چھوٹے تاجروں کی تنظیموں کی کمی ہے۔

انہوں نے مارکیٹوں اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیےمرحلہ وار اقدامات کا مشورہ دیا کہ ایک متعین علاقے سے کام شروع کیا جائے اور خدمت کی بہترین مثال قائم کی جائے۔پھر پورے شہر میں آزمائے ہوئے کامیاب طریقہ کار سے کام کیا جائے۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے تمام کاروباری برادری کی بلا تفریق خدمت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفد کو ایک قابل عمل تحریری مسودے کی تیاری کی تجویز پیش کی تاکہ ایک لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔

ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کو تجارت اور صنعت کا ایک اہم ادارہ ہونے کی حیثیت سے کراچی کی مارکیٹوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرنےدرخواست کی گئی۔ ایف پی سی سی آئی کے زیر سایہ مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

اگر ایف بی آر چھوٹے کاروباری شعبے کے ٹیکس دہندگان کے لیے مراعات کا اعلان کرے اور ٹیکس وصولی کے لیے تاجر دوست طریقے اپنائے تو چھوٹے تاجر اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج سے گریز کرنے پر تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے وفد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مسائل کے تناظر میں ایک بجٹ تجویز پیپر تیار کریں، ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزارت خزانہ، حکومت پاکستان کو پیش کردہ بجٹ سفارشات میں اسے شامل کیا جاسکتا ہے۔

ملاقات میں اطہر سلطان چاؤلہ ،حنیف لاکھانی نائب صدور ایف پی سی سی آئی اور اے کے ٹی آئی کے ممبران نے شرکت کی۔

Related Posts