طلبہ، صحافیوں اور سیاحوں کیلئے ریلوے کرایوں میں رعایت کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways gets first woman Station Manager

کراچی: پاکستان ریلوے نے کرایوں  میں رعایت کااعلان کردیا، طلبہ، بزرگ شہریوں، کھلاڑیوں ، صحافیوں اور سیاحوں کیلئے نئے نرخ فوری طور پر نافذ کردیئے گئے۔

پاکستان ریلوے نے طلبہ، بزرگ شہریوں اور صحافیوں کے لیے سفری ٹکٹ میں رعایت کے نئے نرخ نامے کا اجرا کردیا، اب 75 سال سے ذائد العمرافراد اکانومی میں مفت سفر کر سکیں گے۔

65 سے 75 سال کی عمر کے افراد کوائر کنڈیشنڈ میں 25 فیصداور اکانومی میں 50 فیصد رعایت پر ٹکٹ ملے گا۔

چیف کمرشل آفیسر محمد ارشاد کے دستخط سے ریلوے ہیڈ کواٹر سے جاری نرخ نامہ نمبرNo.2-M&R/1056-R/XIV کے تحت ملکی و غیر ملکی طلبہ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔

اسی طرح نابینا افراد کو 50 فیصد، نابینا طلبہ کو 65 فیصد اور ان کے ساتھی مددگار کو 50فیصد رعایت پر ٹکٹ مل سکے گا۔سیاحوں کے لیے25 فیصد رعایت ہو گی۔

ذہنی و جسمانی معزور افراد اور خوصوصی افرادکو بھی 50 فیصد رعایت دی جائے گی،کھلاڑیوں کو 40 فیصد رعایت دی جائے گی۔ صحافیوں کو 80فیصداور اور ان کے اہل خانہ کو 50 فیصد رعایت پر ٹکٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کے دور میں ریلوے کا نظام تباہ، 90 سے زائد حادثات، کیا وزیر ریلوے استعفیٰ دینگے ؟

رعایتی نرخ فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور تمام ڈویژنل سپرٹینڈنٹس پاکستان ریلوے لاہور، راولپنڈی،پشاور، ملتان،سکھر، کراچی اور کوئٹہ کو مزکورہ نرخ نامہ بھیج دیا گیا ہے اور تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پر فوری طور پر عمل کرائیں۔

Related Posts