امریکی کامیڈین کونین کا مشہور مزاحیہ ٹی وی شو کو آئندہ ماہ ختم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کامیڈین کونین کا مشہور مزاحیہ ٹی وی شو کو اگلے ماہ ختم کرنے کا اعلان
امریکی کامیڈین کونین کا مشہور مزاحیہ ٹی وی شو کو اگلے ماہ ختم کرنے کا اعلان

امریکی کامیڈین کونین او برائن نے رات گئے پیش کیے جانے والے مشہور مزاحیہ ٹی وی شو کو آئندہ ماہ 24 جون کے روز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی پروگرامز کی میزبانی، کامیڈی، رائٹنگ اور پروڈکشن کا گہرا تجربہ رکھنے والے امریکی فنکار کونین او برائن نے ایچ بی او میکس پر نئے شو کے آغاز کے ساتھ ہی پرانا شو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی بی ایس نامی چینل پر دکھائے جانے والے شو کے آخری ہفتوں میں خاص مہمانوں کو دعوت دی جائے گی۔ شو کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کونین او برائن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں چوتھی بار کسی ٹی وی پروگرام کا اعادہ کر رہا ہوں۔

دوسری جانب ایچ بی او میکس پر پیش کیے جانے والے کونین کے شو میں روایتی ٹاک شو سے ہٹ کر الگ فارمیٹ رکھا گیا ہے۔سن 1993ء سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے فنکار نے سب سے طویل عرصے تک رات گئے شو کرنے والے فنکار کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

سن 1993ء میں سب سے پہلے کونین او برائن اس وقت منظرِ عام پر آئے جب این بی سی نے انہیں رات گئے پیش کیے جانے والے کامیڈی شو کی میزبانی ڈیوڈ لیٹر مین سے واپس لینے کی ہدایت کی۔ کونین 4 ایمی اور 6 رائٹرز گلڈ ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نفیسہ نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی خبروں کی تردید کردی

Related Posts