کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی
کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی

برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی میچ میں پاکستانی ٹیم کا آسٹریلیا سے سامنا تھا جس میں آسٹریلیا نے آخری میچ میں سات صفر سے پاکستانی ٹیم کو ہرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز2022، پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستانی ہاکی ٹیم سیمی فائنل کے مرحلے تک رسائی پانے میں ناکام رہی ہے۔ میچز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا ہوا جبکہ جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دی۔

دوسری جانب پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح ستگیر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا۔

Related Posts