نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمشنر کراچی متحرک، یوٹیلٹی کنکشن منقطع، رہائشی سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمشنر کراچی متحرک، گیس منقطع، رہائشی سراپا احتجاج
نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمشنر کراچی متحرک، گیس منقطع، رہائشی سراپا احتجاج

کراچی: عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمشنر کراچی متحرک ہو گئے اور متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا، بلڈنگ کی گیس، پانی اور بجلی منقطع کردی گئی جبکہ نسلہ ٹاور کے رہائشی بلڈنگ منہدم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کمپنی نے نسلہ ٹاور کے گیس کنکشن کاٹ دئیے، کمشنر کراچی نے بلڈنگ کے انہدام کیلئے ایف ڈبلیو اور ڈی جی، ایس بی سی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 1 ہفتے میں ٹاور گرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم

نسلہ ٹاور گرانے کی تیاریاں شروع، رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کا حکم

اپنے خط میں کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کنٹرولڈ انہدام میں ایف ڈبلیو او شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔ 2 روز میں تکنیکی و سیسمیک سروے مکمل کیا جانا چاہئے۔ کمشنر نے ڈی جی، ایس بی سی اے سے بھی تعاون حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

ڈی جی، ایس بی سی اے کو تحریر کیے گئے خط میں کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں مسمار کرنے کیلئے عدالت نے حکم دیا ہے کہ 2 روز میں تکنیکی سروے مکمل ہونا چاہئے۔ متعلقہ اداروں سے مشاورت کیلئے اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کنٹرولڈ ڈیمولیشن کے ذریعے نسلہ ٹاور مسمار کرنے پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کیلئے آج شام کو اجلاس طلب کیاہے جس میں ایف ڈبلیو او، این ایل سی، انجینئرنگ 5 کور، پولیس چیف کراچی، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی اور دیگر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، میونسپل کمشنر کراچی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ بھی شریک ہوگی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کے گیس، بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کردئیے گئے جس پر بلڈنگ کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔  

Related Posts