کمشنر کراچی کی 12ربیع الاول کے جلوس کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمشنر کراچی کی 12ربیع الاول کے جلوس کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری
کمشنر کراچی کی 12ربیع الاول کے جلوس کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

کراچی: کمشنر کراچی سہیل احمد راجپوت نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوس کے راستوں کو ہموار کرنے، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی،اور سیوریج کے مسائل حل کرانے کی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بھی پابند کیا جائے گا کہ 12 ربیع الاول کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے انعقاد کے حوالے سے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مختلف تنظیمات اہلسنت کے رہنما ؤں نے شرکت کی،جن میں حاجی حنیف طیب، مولانا اکبر درس،مفتی عابد مبارک،یعقوب عطاری،سلیم عطاری،فہیم شیخ، عاطف بلو،عارف قادری، رفیق شاہ،دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے ہر تنظیم کے ایک نمائندے کو گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا، نمائندے نے اپنے اپنے علاقوں کے جلوس اور محافل جبکہ مرکزی جلوس کے راستوں میں حائل رکاوٹوں، سیوریج، سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کرانے کی درخواست کی۔

علمائے کرام کا کہنا تھا عید میلاد النبی ﷺ ہمارا سب سے بڑا تہوار ہے،ہم اسے شایان شان طریقے سے منانے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے شکایت کی کہ مرکزی جلوس کے ساتھ علاقائی جلوسوں کے اجازت نامے جاری کرنے کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور جشن منانے والوں کو بھٹکایا نہ جائے۔

کراچی کے شہری میلاد منانے کے لیے گھروں میں چراغاں کرتے ہیں جبکہ گلی گلی محافل میلاد منعقد ہوتی ہیں،اس لیے کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ یکم تا 12 ربیع الاول تک 12 روز بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ضلعی بلدیات کے ایڈمنسٹریٹرز کو سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر فنڈز فراہم کرے، تاکہ جلد کام شروع ہو کر مکمل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات پولیس اور رینجرز بہتر انجام دے رہے ہیں،علماء کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مخالفین وال چاکنگ کر کے دل آزاری کرتے ہیں اس لیے ایسی کارروائیوں پر بھی پولیس نظر رکھے۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

Related Posts