ایم کیو ایم سمیت دیگر تنظیموں کا 16اکتوبر کو علماء کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈاکٹر عادل فاروقی کے قتل کے خلاف علما کمیٹی کی 16 اکتوبر کو ہونے والی پہیہ جام ہڑتال کی ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی، سماجی، تاجر اورٹرانسپورٹ تنظیموں نے حمایت کا اعلان کردیا۔

مولانا ڈاکٹر عادل فاروقی کے قتل کے خلاف اراکین علماء کمیٹی اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مورخہ 16 اکتوبر بروز جمعہ کی پرامن پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی کے سلسلے میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران سے ملاقات کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق کراچی علماء کمیٹی رہنماؤں نے گزشتہ روز ملک کے معروف دینی درس گاہ جامع الرشیدکے رئیس استاد الحدیث حضرت مولاناعبدالرحیم،جامعہ صدیقیہ کے رئیس استادالحدیث مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل اور جامعہ ستاریہ گلشن اقبال کے علماء کرام سے ملاقات کی تھی۔

آج مورخہ 14 اکتوبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ترجمان علما کمیٹی نے بتایا کہ کراچی علما ء کمیٹی کے مولانا اقبال اللہ، مولانا تاج محمد حنفی، مولاناحضرت ولی، حافظ احمد علی اور مولانا حماداللہ مدنی پر مشتمل وفد کی ایم کیوایم پاکستان کے مرکز آمدہوئی۔

ایم کیوایم رہنماء عامرخان سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے 16 اکتوبرجمعہ کو علماء کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں شہر قائد کی سب سے بڑی سنار مارکیٹوں کھارادر، صدر، لانڈھی کورنگی کی مارکیٹوں اور سنار برادری کی تنظیم زرگر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل معراج احمد خان نے بھی جمعہ کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید برآں کراچی کے تاجر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے حکیم شاہ کی سربراہی میں کراچی علماء کمیٹی کے رہنماؤں قاری اللہ داد اور علامہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی اور 16اکتوبر بروز جمعہ کے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Related Posts