کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائدکردی
کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائدکردی

کراچی:شہر قائد کے تمام ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نئی ہدایت جاری کردیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام ریسٹورنٹس اوپن ڈائننگ کے تحت چلائے جاسکتے ہیں ان ڈور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ملازمین کے بچاؤں کی خاطر دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ 31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلائیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق دفاتر میں آنے والا 50 فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، یاد رکھیے احتیاط نا کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔اس لئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی یقینی بنائیں۔

Related Posts