مہنگائی کا عفریت بے قابو، کمشنر کراچی ریٹ لسٹیں جاری کرکے بری الزمہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

commissioner karachi fail to control inflation in Karachi

کراچی : شہر قائد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، گرانفرشوں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں،کمشنر کراچی ریٹ لسٹیں جاری کرکے مہنگائی سے بری الزمہ، دودھ، سبزی سمیت تمام اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

کمشنر کراچی پرائس کنٹرول کے حوالے سے صرف سرکاری نرخ نامہ یومیہ بنیاد پر جاری کر کے اپنی ذمہ داری پوری کردیتے ہیں لیکن غریب عوام کو یومیہ بنیاد پر جاری سرکاری نرخ پر کوئی بھی اشیاء دستیاب نہیں ہیں۔

یہ سلسلہ گزشتہ 2 سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب ڈیری فارمرز نے من مانی قیمتوں پر دودھ کی فروخت شروع کی تو کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ان سے ساز باز کر کے غیر اعلانیہ دودھ 110روپے فروخت کرنے کی اجازت دے دی تاہم خود کمشنر نے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر رکھی ہے۔

بعد ازاں امسال دودھ 120روپے میں فروخت ہونے لگا ہے تاہم کمشنر نے دودھ کے نرخ 94 روپے ہی مقرر رکھے ہیں، اس ساز باز میں ضلعی انتظامیہ کو ڈیری فارمرز کی جانب سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ ادا کیے جارہے ہیں، اس کے بعد تو کریانہ اور سبزی کے تھوک فروشوں نے بھی اسی طرح مہنگائی کرنے کے عوض لاکھوں روپے ماہانہ بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کو ادائیگی شروع کردی ہے۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں مرغی گوشت 214روپے کلومقرر ہے مگر شہر میں کہیں بھی مرغی کا گوشت 400 سے 350روپے کلو سے کم فروخت نہیں ہو رہا ۔کمشنر کراچی کو معلوم نہیں کہ شہر میں انڈا فارمی 200 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے مگر ان کی فہرست میںآج بھی انڈ ہ82روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

کراچی میں پیاز 100 روپے کلو ، ادرک 150 روپے پاؤ، ٹماٹر 80 روپے پاؤ، بھنڈی 200 روپے کلو، آلو 100 کلو، دھنیا کی گڈی 25 روپے، ہری مرچ 120 روپے پائو ، گویا ہر سبزی کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts