بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کے دوسرے روز ہفتے کوبھی عوام کا زبردست جوش خروش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Exhibitions and Commander Builders

کراچی : کمانڈر بلڈرز کے زیر اہتمام کراچی ایکسپوسینٹر میں بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کے دوسرے روز ہفتے کوبھی عوام کا زبردست جوش خروش ، 10 ہزار سے زاید لوگوں کی آ مد ، تمام فیلٹ فروخت ہو گئے۔

جمعہ کو کمانڈربلڈرزکے زیر اہتمام کراچی ایکسپوسینٹر میں بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کا شاندار آ غاز ہال نمبر 4اور5 میں ہوا ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

نمائش کے دوسرے روز ہفتے کو10 ہزار لوگوں نے ایکسپوسینٹر کا ر خ کیا،جن میں مرد ، خواتین ، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے ۔

چیئرمین کمانڈر بلڈرز کمانڈر(ر) محمد ذاکر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2روز میں ہی تقر یباً تمام فلیٹوں کی بکنگ ہو گئی ہے جب کہ ابھی نمائش کا ایک روز باقی ہے۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ان شااللہ ہم عوام کے بھروسے پر پورا اتر یں گے کیونکہ ہم عوام کی خد مت پر یقین ر کھنے والے لوگ ہیں اور میر ے ساتھ ایک بہت ہی محنت کر نے والی ٹیم ہے۔

مزید پڑھیں:اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

ہم دن ورات ایک کر کے عوام کو ایک بہتر اور معیاری رہائش فراہم کر نے کے منصوبے پر عمل پرا ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش کے دوسرے روز شام تک 977 پلاٹ کی بکنگ بھی ہوئی، جن میں 80اور 120 گز کے پلاٹ شامل ہیں ،ہمیں امید ہے کہ آج نمائش کے آ خر روز عوام کی مزید بڑی تعداد یہاں کا ر خ کر ے گی ۔

چیئرمین کمانڈر بلڈر محمد ذاکر کا کہنا ہے کہ تین روزہ نمائش کے دوران بکنگ کروانے والوں کو پورے آدھے پیسوں کا ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین کمانڈر بلڈر محمدذاکر نے کہا کہ کمانڈر سٹی میں گویا ایک نئی دنیا آباد ہوگی،ہم اپنے اس میگا پروجیکٹ میں لاکھوں گھر تعمیر کر رہے ہیں ۔چیئرمین کمانڈر بلڈر نے مزید کہا کہ کمانڈر سٹی میں ضروریات زندگی کی تمام اسائشیں میسر آئینگی ۔

Related Posts