حج فارم پر ختمِ نبوت کے بیانِ حلفی کا کالم ختم نہیں کیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حج فارم پر ختمِ نبوت کے بیانِ حلفی کا کالم ختم نہیں کیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی وضاحت
حج فارم پر ختمِ نبوت کے بیانِ حلفی کا کالم ختم نہیں کیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی وضاحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ختمِ نبوت ﷺکا  بیانِ حلفی  ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج فارم پر ختمِ نبوت بیانِ حلفی کا کالم ختم نہیں کیا گیا۔

افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ جو افواہیں اس حوالے سے پھیلائی جا رہی ہیں، عوام ان پر کان نہ دھریں۔ وہ سراسر غلط ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حج فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے باعث بعض لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوئی تاہم تقسیم سے 2 فارم وجود میں آئے۔ ایک حج فارم اور دوسرا ڈیٹا فارم ہے۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کوئی بھی شخص ختمِ نبوتﷺ کا کالم ختم کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ ختمِ نبوت ﷺپر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔ حج فارم میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نور الحق قادری نے کہا کہ حج فارم میں اس قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی جس سے مذہبی تشخص کے ساتھ ساتھ قومی وقار بھی مجروح ہوتا ہو۔ ختمِ نبوت ﷺکالم کو ختم کرنے کی تمام تر افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا  کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی، ملک میں چندعناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہیں نا کا می ہو گی۔

لاہور میں گزشتہ برس 6 اکتوبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ  عقیدہ ختم نبوت ﷺپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے۔ پاکستان عقیدہ ختم نبوتؐ کی برکت سے ہی حاصل ہونے والا ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  ختمِ نبوت ﷺ پوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے۔نور الحق قادری

Related Posts