کولمبین نوجوان کا انوکھا آئیڈیا، ہوا بیچیں، ڈالر کمائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں ہر شے بکتی ہے کے مصداق اب ایک کولمبین نوجوان اپنے شہر کی قدرتی ہوا بیچ کر روزانہ سینکڑوں ڈالر کمارہا ہے، پاکستان کے پر فضا مقامات کے نوجوان بھی اس سے سیکھ سکتے ہیں۔

سارا سال خوشگوار موسم رہنے کی وجہ سے کولمبیا کا دوسرا بڑا شہر میڈیلِن ’دائمی بہار کا شہر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شہر سے تعلق رکھنے والے جوان کارلوس کو یہاں کی قدرتی ہوا فروخت کرنے کا آئیڈیا سوجھا، چنانچہ اب وہ اپنے شہر کی ہوا پیک کر کے بیچنے کا کاروبار کرتے ہوئے خوب پیسہ کما رہا ہے۔

’ہم خالص ہوا پیک نہیں کرتے بلکہ شہر کی ہوا کو بند کرتے ہیں جو اچھے معیار کی ہوتی ہے،‘ جوان نے کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

مس انگلینڈ کا مقابلہ، ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی

انہوں نے بتایا کہ ’ایئرکلیکٹر‘ نامی ایک آلے سے ہوا کے ذرات 15 سے 30 منٹ میں جمع کرلیے جاتے ہیں اور انہیں بوتلوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس طرح 100 فیصد خالص ہوا بوتلوں میں جاتی ہے، لیکن انہوں نے آئیڈیا چوری ہونے کے خوف سے اس پورے عمل کی تفصیل بیان نہیں کی۔

جوان کارلوس ایل ویراڈو، کولمبیا کے پرفضا علاقے میں میڈیلِن سے ہے جو اپنے علاقے کی ہوا بوتلوں میں بھرکرسیاحوں کو بیچ کر روزانہ سینکڑوں ڈالر کمارہے ہیں۔

جوان نے پہلے روز ہوا بھری اور 77 بوتلیں فروخت کیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 5 ڈالر تھی۔ تیسرے روز اس نے 300 بوتلیں فروخت کیں۔ اب یہ ہے کہ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے دلچسپ کام کا چرچا ہے۔ جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ویب سائٹ بنالی ہے۔

بعض افراد نے جوآن کو فراڈ کہا ہے اور ان کا اصرار ہے کہ وہ محض خالی بوتلیں فروخت کرتے ہیں، مگر جوآن نے اس کی تردید کی ہے۔

Related Posts