کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ کالجز میں تعلیمی انقلاب کا تسلسل جاری ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے زیر اہتمام Distance Learning Program کا سیمینار گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور میں انعقاد کیا گیا جس میں کالج اساتذہ کو آن لائن تعلیم کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر غلام مصطفی چارن نے کہا کہ اس ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور بہت جلد سبجیکٹ وائز اساتذہ کو ٹریننگ کروائی جائیگی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن سکھر ریجن پروفیسر غلام سرور عباسی، ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن لاڑکانہ ریجن پروفیسر غلام سرور لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قاسم راجپر، ڈاکٹر عبدالخالق راجپر، سائیں رکھیو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکھر ریجن اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سندھ راشد احمد کھوسو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن سید وفا شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔