کراچی پر بلوچستان کی سرد ہواؤں کا راج، آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کر دیا جس کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 ڈگری کم محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، جبڑے کی کامیاب سرجری کے بعد شیر کی صحت بحال

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں موسم شدید سرد ہے۔ دوسری طرف ملک کے شمالی اور پہاڑوں علاقوں میں شدید سردی کا راج برقرار ہے جبکہ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

پنجاب اور کے پی کے میں بھی شدید سردیاں پڑ رہی ہیں۔

Related Posts